ایک یادگار سفر پیر چناسی مظفرآباد آزادکشمیر

 مظفر آباد کشمیر کی حسین وادیوں کا داخلی دروازہ ہے ۔آئیے آج آپ کو کشمیر کی ایک حسین و جمیل وادی کی سیر کو لیے چلتے ہیں۔ پیر چناسی ایک سیاحتی مقام ہے جو مظفرآباد سے 30 کلومیٹر مشرق کی جانب پہاڑوں کی چوٹی پر واقع ہے ۔یہ مقام آزاد کشمیر کے دار حکومت سے صرف ایک گھنٹہ کی مسافت پر ہے ۔اس مقام پر ہر بندا آسانی سے پہچ سکتا ہے ۔سڑک کی سہولت بہترین ہے ۔ اس مقام کی شہرت کی وجہ یہاں کے مشہور درویش بابا پیر چناسی کا مقبرہ ہے۔ جو دنیا کی توجہ کا مرکز ہے ۔ سانپ کی طرح بل کھاتی ہوئی سڑک سیاحوں کو خوش آمدید کہتی ہے ۔ قدرتی نظاروں سے مالا مال یہ وادی اپنے حسن وجمال میں اپنی مثال آپ ہے ۔ یہاں کا صاف سھترا ماحول ،کھلے سر سبز وشاداب میدان دل کی تسکین کا باعث ہیں ۔ آسمان کو چھوتے پہاڑ اور اڑتے بادل انکھوں کی تھنڈک کا سامان ہیں ۔دیار اور پولدر کے درخت کے ساتھ چمٹے حشرات جسیے مقامی لوگ (بنڈے) کہتے ہیں ان کی مسلسل آوازیں قدرتی موسیقی پیدا کرتی ہیں ۔ جو دل کو بہلانے کے لیے بہترین لوری ،عجیب سرور مہیا کرتی ہیں ۔دیار کی مہک کے تو کیا ھی کہنے ؟پیر چناسی کا شمار کشمیر کی حسین وادیوں میں ہوتا ہے یہاں سیاحوں کی دلکشی، شوق وتسکین کے لئے فلک بوس برف سے ڈھکے دوھوپ میں چمکتے پہاڑ، جنگلات کے حسن سے مالا مالا حسین وجمیل وادیاں بلند ترین چوٹیاں تاریخ سے وابستہ مقامات، رنگارنگ روایات ،روایتی اور ثقافتی میلے سیاحوں کی دلچسی کا سامان ہیں۔ 

مظفرآباد اور دیہی علاقوں کو بیرون آس پاس دیکھنے کے لئے بھی اس جگہ سیاح آتے ہیں۔ یہ علاقہ پیرا گلائڈنگ اور اسنوس کراس جیپ ریلیوں کے لئے بھی مشہور ہے۔تا حد نظر سبزہ زار فطرت کے حسین رنگوں ڈھکی چراگاھیں اور سر سبز میدان سیاحوں کی توجہ اپنی طرف مرکوذ کرتے ہیں ۔

 گرم موسم کے ستائے ہوئے لوگ جب پیر چناسی کا رخ کرتے ہیں تو وہ یہاں آ کر سب کچھ بھول جاتے ہیں 

یہاں کے مناظر روح کو تازہ دم اور زندگی کو سرور بحشتے ہیں۔

 ^


تبصرے

مشہور اشاعتیں