موبائل فون کا بڑھتا ہوا استمال اور اور اس کے معاشرہ پر اثرات

موبائل فون اکیسویں صدی کی ایک اہم ایجاد ہے.جہاں اس کے بے شمار فوائد ہیں اس سے کہیں زیادہ اس کے نقصان ہیں ۔یہ ایک حقیقت ہے کہ ہر چیز کی کچھ خوبیاں اور خامیاں لی ہیں موبائل فون کے بڑھتے ہوئےاستمال نے ہر  ایک شخص کو قیدکر لیا ہے ۔اب ہر شخص چاےوہ چھوٹا ہو یا بڑا موبائل فون کے بغیر زندگی ادھوری تصور کرتا ہےہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ موبائل فون ایک سہولت اور رابطے کا ایک اہم ذریعہ ضرور ہے .مگر اس کے منفی اثرات ہمیں بڑی بھیناک مشکل میں مل رہے ہیں ۔موبائل فون اس قدر عام ہو چکا ہے کہ چھوٹا بچہ بھی کھیلنےکے لیے اسی پر اتفاق کرتا ہے ۔موبائل فون ایسی دوا بن چکا ہے کہ چھوٹا بچہ جب رونے لگتا ہےتوموبائل فون ہاتھ میں تھما دو تو چپ ہو جاتا ہے ۔موبائل فون ماؤں کے لیے بہترین ریڈیمیٹ لوری بن چکا ہے ۔اب انہیں بچوں کو سلانے کے لیے لوری دینے کی ضرورت نہیں ہے ۔
موبائ ن نے خاص طور پر نئی نوجوان نسل کو اپنی طرف خوب متوجہ کیا ہے اگر موبائل فون کو بطور ضرورت استعمال کیا جائے تو تو یہ ایک بہترین نعمت ہے جب اسے منفی رویوں کے استعمال کیا جائے تو جتنی تیزی سے اس پر وقت ضائع کیا جا سکتا ہے کسی اور چیز پر نہیں ۔
 موبائل فون اور نوجوان نسل : 
۔ موبائل فون اور آئ   فروخت کرنے والی کمپنیوں کی سازشیں :وبائل فون اور سم فروخت کرنے والی کمپنیوں کی سازشیں : موبائل فون اور کنکشن فروخت کرنے والی کمپنیوں نے ایسے پیکج متعارف کروائے ہیں کہ انسان کی دنیا ہی بدل گئی ہے طلباء اس کا بے دریغ استعمال کرتے نظر اتے ہیں۔ اب طلبہ کتابوں اور پڑھنے لکھنے میں دلچسپی لیتے ہیں اور نہ ہی ان کی زندگی کا کوئی مقصد رہا ہے
 ۔ہماری اجتماعی سوچ اور لمحہ فکریہ :
 سب کی یہی سوچ بن چکی ہے ان کے پاس اچھا موبائل ہوں اچھی گاڑی عمدہ اور منفرد بنگلہ اور بہترین پرسلنٹی ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیا یہی زندگی ہے کنکشن فروخت کرنے والی کمپنیوں نے انتہائی سستے ترین پیکج کیا متعارف کروائے ! نوجوان نسل نے بے دریغ استعمال کر کے زندگی تباہ کر ڈالی۔ خاص کر انٹرنیٹ اور لیٹ نائٹ پیکجز کی بدولت ہماری نئی نسل تباہی کی طرف جارہی ہے ۔ ہمارا کردار اور ترقی : ترقی کی چابی ہمارے نوجوان مغربی کمپنیوں کا ڈائریک ٹارگٹ ہمارے نوجوان ہیں ۔لیٹ نائٹ پیکجز تو ہمارے نوجوان نسل کو خراب کرنے کے لئے مغربی کمپنیوں کی ایک چال ہے ۔نوجون نسل ہی تو کسی قوم کا مستقبل ہوتی ہے ۔ترقی کی چابی تو مغرب کے ہاتھ میں ہے یعنی ہمارے نوجوان
 فون پر کسی سے باتیں کرتا رہا یا فضول انٹرنیٹ استعمال کر رہا تو وہ اپنی نیند پوری کرنے کے لیے دن 11:00 بجے اٹھے گا تو و ہ خاک ترقی کرے گا ۔ترقی کرنے والی قومیں صبح جلدی اٹھیں ہیں اور ان کے کچھ اصول و ضوابط ہوتے ہیں۔ یہ صرف ایک شخص کی نہیں آج تقریبا پوری نسل کا ہے یہی مشغلہ ہے۔رات دیر تک جاگنا اور صبح ترقی کرنے کے وقت سونا ۔یہ ہے ہماری قوم کا حال ہماری ترقی کیسے ممکن ہے ۔ موبائل فون اور انٹرنیٹ: موبائل فون اور انٹرنییٹ جس نے ہم سے ہمارا دین نماز سب کچھ چھین کر ہمیں ڈپریشن کا مریض بنا دیا ہے۔ موبائل فون ہمارے معاشرے میں رحمت کے بجائے زحمت بن چکا ہے ۔ معاشرے میں بڑھتا ہوا ڈپریشن :معاشرے میں بڑھتا ہوا ڈپریشن کی بڑی وجہ موبائل کا بے دریع استمال ہے ۔ راقم یہاں موبائل فون کے چند بڑے نقصانات کا ذکر کرنا چاہتا ہے۔اکثر دیکھا گیا ہے کہ بعض عورتیں اغواءکار گروہ کاالہ کار ہوتی ہیں جو نوجوانوں کو اپنے رابطے میں لاکر ان کو ملاقات کی دعوت دے کر اغواءکر لیتی ہیں اور پھر اغوا کاروں کی طرف سےتاوان کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے ۔بھائی فون کتنی عام سی چیز ہے لیکن اس کے منفی استعمال کی وجہ سے کئی خاندانوں میں قتل کے واقعات رونما ہوچکے ہیں اور ہورہے ہیں ۔موبائل فون اب ہمارے ہاں سر درد سے بنتا جا رہا ہے
 ۔ موبائل فون آخرت کی نشانیوں میں سےایک    بڑی نشانی :موبائلکی نشانیوں میں سے ایک بڑی نشانی آج کل اس فتنے سے ہماری مساجد بھی محفوظ نہیں رہی دوران نماز نماز محتلف اقسام کی رنگ ٹون اور مختلف گانے اور ساز بجتے رہتے ہیں۔ اور ہمارا دھیان موبائل فون طرف چلا جاتا ہے جس سے نماز میں خشوو خضوع ختم ہو کر رہ گیا ہے ۔حدیث سے یہ ثابت ہے کہ ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ موسیقی کے حالات مسجدوں میں بچنے لگے وہ زمانہ آ پہنچا تسبیح کی جگہ موبائل فون نے لے لی جو ہاتھ تسبیح پر چلتے تھے آج وہی ہاتھ موبائل پر چلتے نظر اتے ہیں ۔ ایک بات سب کو عیاں ہونی چاہئے:ایک بات سب کو عیاں ہونی چاہئےکہ آج کل جدید سافٹ ویئر کی بدولت موبائل فون اور ڈیجیٹل کیمرے کا تمام سابقہ ڈیٹا ریکور ہو جاتا ہے ریکارڈ ہوجاتا ہے ۔اس لیے شادی بیاہ وغیرہ کی تقریب میں ایسی تصویریں نہ بنائی جائیں جو بعد میں بدنامی کا سبب بنیں۔ ہم تو موبائل فون سے تصویر ڈیلیٹ کر کے فروخت کر دیتے ہیں لیکن سی ڈی شاپ اور موبائل فون سافٹ ویئر جانے والے لوگ ڈیٹا ریکور کر کے دیکھ لیتے ہیں اور آپ کو بلیک میل بھی کر سکتے ہیں ۔ موبائل فون کا صحیح استعمال ہی آپ کو تباہی سے بچا سکتا ہے ۔اس لیے احیتاط ہی آپ کو بدنامی سے بچا سکتی ہے۔ خدارہ! خدارہ!موبائل فون ایک نعمت ہے اس کو زحمت نہ بنائیں اور اس کا مثبت استعمال کریں ۔حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ لیٹ نائٹ پیکجز بند کروائے والدین کو چاہئے کہ وہ اپنی اولاد کو سیل فون دیتے وقت اس کے نقصنات کا بھی خیال رکھیں ۔اور ان کے فون کو بروقت چیک کریں کہ ان کے پاس کس کی کونٹیکٹ ہیں اور وہ کس کو ٹیکس میسج کرتے ہیں ۔میٹرک اور انٹر لیول تمام تعلیمی اداروں میں موبائل فون پر پابندی عائد کی جائے ۔موبائل فون کے فوائد اور نقصانات کو سامنے رکھتے ہوئے
اس کا استعمال کیا جائےہے

۔ ۔ ۔

تبصرے

ایک تبصرہ شائع کریں

Thanks for visit
This platform provides helpful tips for navigating life problems and challenges. Learn strategies for finding solutions, managing stress, and taking care of yourself in difficult times.

مشہور اشاعتیں