موجودہ عالمی معاشی تنزلی میں انفرادی واجتماعی ترقی کیسے ممکن ہے

موجودہ عالمی معاشی تنزلی میں انفرادی واجتماعی ترقی کیسے ممکن ہے جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ موجودہ عالمی حالات سب کے لئے اچھے نہیں ہیں. روس یوکرائن جنگ کے اثرات پوری دنیا کو بھگتنے پڑیں گے ۔مہنگائی بڑھے گی، کئی ممالک دیوالیہ ہوجائیں گے عالمی منڈی ی میں قیمتیں بڑھیں گی جس سے غریب ممالک کی معیشت بیٹھ جائے گی ۔ جن کا انحصار روس یوکرین کے ساتھ معاہدات پر مشتمل ہے روس یوکرائن جنگ کے عالمی اثرات: اس وقت روسں دنیا کا سب سے زیادہ گندم پیدا کرنے والا ملک ہے اور دوسرےنمبر پر یوکرین ہے اور اکثریت ممالک گندم اور غزایت پروگرام کے لئے ان دونوں ممالک پر انحصار کرتے ہیں ۔اس جنگ سے دنیا پر دور رس اثرات پڑیں گے روس اس وقت یورپ اور ایشیا کے اکثر ممالک کو تقریبا 40 فیصد گیس اورتیل فراہم کر رہا ہے اسی طرح یوکرین بھی ہے ۔اب موجودہ حالات میں جنکا انحصا ر صرف روس اور یوکرین پر ہے یہ ممالک دیوالیہ ہونے کے قریب ہیں انفرادی اور اجتماعی ترقی کا فروغ: ۔ہمیں ان حالات میں کیا کرنا چاہیے اگر ہر فرد، ہر ملک اپنی بساط کے مطابق اپنی ضروریات کے مطابق انفرادی و اجتماعی کوشش کرتے ہوئے اپنے وسائل کو بروئے کار لاتے کر ہوئے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کی کوشش کریں "میسر کو مؤثر بنانے کا اصول" "میسر کو مؤثر بناتے ہوئے ہوئے "ہوئے "یہ بنیادی اور اہم اصول ہے ۔اگر ہر فرد و ملک ا نفرادی طور پر جو اسے میسر ہے ۔جو نعمتیں ان کے پاس ہیں ان کا مثبت استعمال کریں اپنے قوت بازو سے اپنے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں جب ہم کسی دوسرے سے امید رکھیں گے دکھ ہی پائیں گے ۔اس لیے ہر بندے، ہر ملک و حکومت کو اپنی انفرادی کوشش کے مطابق اپنے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے دنیا میں آگے بڑھنا چاہیے ۔رب کائنات نے سب کو یکساں ترقی کے مواقع مہیا کئے ہیں بات صرف مثبت استعمال کی ہے ۔جب معاشرے کا ہر فرد ہر حکومت اپنے میسر وسائل کو موثر بنائے گی تو اس سے دوسروں پر انحصار کم سے کم ہو جائے گا

. جاپان ۔۔۔ حیران کن ترقی کا راز : ۔ ۔جاپان کی مثال آپ سب کے سامنے ہیں اسی کو دیکھ لیجیے جب جنگ عظیم دوم کے بعد جاپان کا دیوالیہ ہو جانا ،تاریخ کا بدترین نقصان جاپان نے اس جنگ میں اٹھایا ۔ جاپان کے دو صنعتی شہروں ہیروشیما اور ناگاساکی کا اس جنگ میں صفحہ ہستی سے مٹ جانا ،ذلت آمیز شکست، ثقافتی اور معاشی تباہی جاپان کا مقدر بنی۔ یہ بڑا عجیب دور تھا جب جاپان دنیا سے کٹ گیا تھا۔ تمام دنیا نے جب ان سے منہ موڑ لئے تھے ۔دنیا کے تمام ممالک کی گودیاں جب جاپان پر بند کر دی گئی ۔اسے تنے تنہا چھوڑ دیا گیا تھا اب لٹا پھٹا کا جاپان تھا اور اس کے محدود وسائل ۔جب تمام دنیا نے منہ موڑ لیا تو یہاں سے ایک خودمختار نے جنم لیا ایسی اقدار پیدا ہوئے کہ وہ پوری دنیا سے کٹ کر اپنے محدود وسائل میں رہ کر جاپان نے عزت و وقار کے ساتھ اپنی ثقافت اور معیشت کا تحفظ کیا

۔کسی کی غلامی کو اپنانے ،کسی کے آگے کشکول پھیلانے کے بجائے اس قوم نے اپنے میسر وسائل کو موثر بنایا اسی اصول نے آج جاپان کو صف اول کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں نمایاں کر دیا ہے ۔آج پوری دنیا جاپان کی ترقی کی متعرف ہے ۔تو آئیے بحیثت پاکستانی قوم سب مل کر جاپان کی عروج و زوال کی کہانی سے سبق سیکھ کر اپنے میسر وسائل کو موثر بنا کر دنیا میں اپنا منفردمقام بنا سکتے ہیں ۔ پاکستان سونے کی چڑیا کی حیثیت رکھتی ہے ۔ یہاں ترقی کے اتنے مواقع ہیں جتنا بندہ جھوٹ بول سکتا ہے۔ تو آئے میسر کو موثر بنانے کے اصول کو اپناتے ہوئے ترقی کی نئی منزلیں طے کریں جب معاشرے کا ہر فرد اپنے میسر وسائل کو بروئے کار لائےگا تو اس سے کئ سنگ میل عبور کیا جا سکتے ہیں

۔

تبصرے

مشہور اشاعتیں