|
معاشی بدحالی |
یار حالات کچھ اچھے نہیں !😅😅😅😅😅
حالات کا رونا ، ۔ بیرزوگاری ،،تنگدستی معاشی واقتصادی مسسائل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان میں معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ سیاست میں عدم استحکام کی وجہ سے ملک کو معاشی طور پر پیچھے کی جانب دھکیل رہا ہے، ملکی مجموعی پیداوار اور برآمدات کے اہداف پورے کرنا مشکل نظر آرہے ہیں جبکہ امن وامان کی غیریقینی صورتحال معاشی زبوں حالی کو مزید گمبھیر بنارہی ہے۔ہر بندا معاشی طور پر کمزور سے کمزور ہوتا جا ر ہے ۔اس بگڑتی صورتحال میں ہمیں انفرادی و اجتماعی کیسے ممکن ہے ۔
حالات کا رونا کیا روناحالات نے کس کا ساتھ دیا ۔۔😅
تم خود کو بدل کر دیکھو حالات بدل جایئں گے ۔💪
۔۔السلام علیکم ! دیکھیے حالات یکسر تبدیل نہیں ہوتے
اس کے لیے صیح رخ اختیار کرنا لازم ہے ۔ حالات بدلنے کے لیے کچھ پوانٹ لکھ رہا ہوں 👓
1۔ تنہائی میں بیٹھ کر اپنا احتساب کریں کہ حالات کس وجہ سے خراب ہوئے ہیں ۔اور کس طرح بہتر ہوں گے ۔
2 یہ دنیا صبر اور عمل والوں کی ہے جس نے حالات کا مقابلہ کیا نہ صرف انہی کی ہے یہ حقیر ہو کر صبر کرنے والوں کی جوتی کی نوک پر ا جاتی ہے ۔
3:یہ دنیا کا قدم ڈگمگانے والوں کو اہمیت نہیں دیتی ۔آپ سب کچھ چھوڑ چھاڑ کرنئی زندگی کا آغاز کریں۔
نی سوچ اور نئے جزبے سے نئی ترتیب سے دوبارہ کام کا آغاز و ۔۔۔۔
نئی صبح و شام پیدا کریں ۔ ایک ہی کام کریں جس میں اپنی محنت کریں اور مہارت تامہ حاصل کریں لیکن صبر کے ستاتھ صبر شرط اول ہے آپ اپنے رب پر بھروسہ کرکے جوبھروسے کے قابل ہے کام شروع کریں۔ روزانہ صبح سویرے ااٹھیے ساری کی ساری برکتیں صبح اٹھنے میں ہیں
۔
5۔دنیا میں کامیاب لوگوں کی کامیابی کےچار اصول۔ ایمانداری ،صبر،رب پر بھروسہ ،محنت کا صحیح رخ۔
تو آپ نے کرنا کیا ہے ۔سب سے . پہلے آپ نے اپنا رخ ، منزل متعین کرنی ہے ۔اس کے بعد اس ٹریک اس راستے پر چلنا شروع کر دیں اس راستے کی مشکلات ،مسائل کو آپ نے برداشت کرتے ہوئے اپنا سفر طے کرنا ہے ۔اوراس سفر میں گمنامی اختیار کرتے ہوئے اپنی منزل ،اپنی راہ اپنی متعین کردہ سکلز میں مہارت تامہ پیدا کرنی ہے ۔ مہارت تامہ کے بغیر ہواؤں کا رخ موڑنا مشکل ہے ۔اس لیے اگر آپ نے اپنی مخالف ہواؤں کا رخ موڑنا ہے بے بسی کی ہواؤں کا ،بیروزگاری کی ہواؤں کا ،تنگ دستی اور غربت کی ہواؤں کا ،اگر رخ موڑنا ہے تو بدلیے اپنے آپ کو۔ دنیا کو بدلنا آپ کے بس . میں نہیں ۔اپنے آپکو بدلنا تو اپ کے بس میں . ہے نا !💪
تو آج ہی سے اپنے آپ کو بدلنے کا آغاز کیجئے ۔مسائل کی دلدل سے نکلنے کے لیے مسائل کی گٹھلی کو پاؤں تلے روند کر نئی زندگی کا آغاز کیجئے یہ ناکامیاں ہیں ہیں جو آپ کو ایک کامیاب انسان بناتی ہیں اس لئے اپنی ناکامیوں پر خفا نہ ہوا کریں ۔😅 کو یہ گرم ہوائیں ،یہ مسائل ہیں نئی راہوں کی منزل دکھاتے ہیں 💩
اس لیے ہمیشہ انسان کو بہتری کی کوشش اور امید سے شجر سے وابستہ ہونا چاہیے ۔
زندگی کا مطلب ہی حالات کا مقابلہ کرنا ہے جس نے حالات کا مقابلہ کیا ثابت قدم رہا حالات کے رخ موڑنے کی کوشش کرتا رہا وہ کامیاب رہا تو حالات سے ڈرنا نہیں بلکہ اپنے اسباب اپنی کوشش سے بدلنے کی کوشش کرنا ہے۔ پھر رب کائنات پر بھروسہ کرنا ہے 😍اگر آپ اپنی پسند کا طرز زندگی کو حاصل کرنا چاہتے ہیں تو زندگی سے بے بسی معاشی تنگدستی کا خاتمہ چاھتے ہیں تو معاشرے میں عزت سے جینا ہے تو بدلیے سوچ ،بدلئے اپنے انداز ،بدلئے اپنی صبح شام کو تا کہ زندگی میں گلے شکوے رونا دھونا کم ہو جائے اور ایک متوازن زندگی بسر کی جا سکے۔اگر اگر آپ نے بھی اپنی زندگی کے کچھ اصول ، کچھ گول رکھے ہیں تو آپ کو بدلنا پڑے گا ۔تو دیر بالکل بھی نہ کیجیے اگر آپ نے اپنے آپ کو بدلنا ہے آپ ہے تو ۔۔۔۔۔.
۔۔ .تحریر . . . . . . حبیب رانا
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
Thanks for visit
This platform provides helpful tips for navigating life problems and challenges. Learn strategies for finding solutions, managing stress, and taking care of yourself in difficult times.