ہم ناکام کیوں ہوتے ہیں.؟

ہم نا کام کیوں ہوتے ہیں !کامیاب زندگی ہر کسی کا خواب مگر ناکامی کیوں! لوگ زندگی میں ناکام کیوں ہوتے ہیں !ہم بڑی کامیابیاں حاصل کیوں نہیں کر پا رہے ہیں۔کامیاب زندگی ہر ذی شعور انسان کا خواب ہے ہر شخص کامیابی کی رٹ لگائے بیٹھا ہے۔ حضرت انسان دن رات کامیابی کی دوڑ میں دوڑے جا رہا ہے۔آئیے دیکھتے ہیں کہ حضرت انسان کو کامیابی کیسے ملے گی۔ و ہ کون سے اصول و ضوابط ہیں جن پر عمل پیرا ہو کر کامیاب زندگی گزاری جا سکتی ہے ۔وہ کون سا راستہ ہے جس کو اختیار کرنے سے کامیابی ہمارے قدم چومے گی۔ انسان کا خواب کامیابی ہے لیکن کیا وہ اس کامیابی کے لئے صحیح راستے کا انتخاب کیے ہوئے ہے ۔ کامیابی کے لئے منزل اور مقصد کا تعین ہونا ضروری ہے۔ پھر اسی منزل اور مقصد کے لئے صحیح رخ کا اپنا نا کامیابی کے سفر کا آغاز ہوتا ہے ۔۔۔۔ناکامی کی وجویات ۔۔۔ ۔ ہم ناکامی کی طرف کیوں جا رہے ہیں۔ ہماری ناکامی کا المیہ کا اپنے ہداف کے لیے وقت کا مناسب تتعین اور منصوبہ بندی نہ کرنا ہے۔ہماری اکثریت چاہے وہ نوجوان ہوں یا بڑے اپنی تفریحی سرگرمیوں میں اس قدر مشغول رہتے ہیں کہ اپنے روزمرہ اور اہم کاموں کو کل پر ٹال کر اپنے لئے بوجھ بنا لیتے ہ۔
ی ہماری زندگی میں افراتفری اور بے ترتیبی کی بڑی وجہ اہم کاموں کے لیے مقررہ وقت کے تعین کے ساتھ نہ ہونا ہے ۔ہم روزانہ کے ضروری امور کو چھوڑ کر انٹرنیٹ چیٹنگ اور براوزنگ پرقیمتی وقت ضائع کر دیتے ہیں۔۔۔۔! اگر آپ بھی کامیاب اور مثالی زندگی گزارنے کے خواہشمند ہیں اور کامیابی کے راستے کا انتخاب آپ کر چکے ہیں تو درج ذیل اصولوں کے بغیر آپ کامیاب زندگی بسر نہیں کرسکتے۔۔۔۔ ¶ ۔۔…۔ آنے والے وقت کی بہترین منصوبہ بندی∆ ¶۔۔۔۔۔ وقت کا صحیح استعمال ∆ ¶ ۔۔۔منزل کا یقین ۔۔۔📣 کامیاب اور مثالی زندگی کے لیے آنے والے وقت کی منصوبہ بندی بہت لازم ہے ۔منصوبہ بندی کے ساتھ ساتھ اپنے معمولات زندگی کو وقت کے تعین کے ساتھ سرانجام دینے کی پوری کوشش کریں۔ √۔ وقت کی پابندی ایک اچھے مستقبل کی ضمانت ہے۔ کبھی بھی اپنے فرائض کو تفریحی سرگرمیوں پر ترجیح نہ دیں √۔ آج کی نوجوان نسل سے اگر سوال کیا جائے کہ آپ اپنے آپ کو آئندہ پانچ سال میں یا مستقبل میں کہاں دیکھتے ہیں ۔۔۔۔جواب میں وہ ہکابکا رہ جاتے ہیں √ ۔منصوبہ بندی اور وقت کے تعین کے بغیر تعلیمی میدان سے روزگار کے حصول تک کا سفر ناممکن ہے ۔ √اگر آپ کے سامنے منزل، مقصد ،راستہ نہیں تو آپ کے مقدر میں بھٹکنے کے سوا کچھ نہیں۔۔۔ جی ہاں بھٹکنے کے سوا کچھ نہیں۔۔ √۔۔ منزل مقصد ہی انسان کے اندر ایسی قوت پیدا کرتا ہے جس سے انسان اپنے مقصد تک پہنچنے کے قابل ہو جاتا ہے۔ √....آپ تب ہی معاشرے کا صحیح اثاثہ ہوں گے جب آپ منصوبہ بندی اور وقت کے تعین کے ساتھ اپنے فرض منصبی سر انجام دیں گے۔ √....وقت تیزی کے ساتھ بیتتا جارہا ہے لہذا وقت کی قدر کیجئے کاغذ پنسل اٹھایئے اپنی منزل مقصد اور اپنے راستے کا انتخاب کیجیے ۔۔
√.....منزل کے تعین کے بعد اس منزل کو جانے والے راستے کا صیح سمت میں استعمال وقت کے تعین کے ساتھ کب کہاں کے ساتھ کیجئے ۔ √..... کامیاب زندگی گزارنے والے لوگ اپنے اہداف مقرر ہ وقت کے مطابق دنوں،مہینوں سال کے اعتبار سے کرتے ہیں پھر ان اہداف کو سامنے رکھتے ہوئے وہ اپنے شب و روز کو ترتیب دیتے ہیں ۔ √.....کامیاب زندگی، منزل تک رسائی ،مقصد کی کامیابی کے لیے منصوبہ بندی اور وقت کاتعین کا فارمولا بہترین کسوٹی ہے ۔۔۔ اگر آپ نے بھی اپنی منزل کا تعین کر لیا ہے تو منصوبہ بندی اور مقررہ وقت اور صیح راستے کےتعین کے بغیر منزل تک پہنچنا ممکن ہے۔ √........مثال کے طور پر اگر آپ کی منزل کراچی ہے تو آپ کبھی کشمیر کی بس کا سفر نہیں کریں گے اگر آپ نے راستے کا انتخاب درست کیا ہے اور مقررہ وقت کے ساتھ کیا ہے تو آپ ایک نہ ایک دن منزل پر پہنچ جائیں ورنہ کشمیر کی بس پر بیٹھکر کبھی مقررہ وقت پر کراچی نہیں پہنچ پائیں گے لہذا منصوبہ بندی مقررہ وقت اور راستے کی صیح سمت کا انتخاب ہی منزل اور کامیابی کی کسوٹی ہے۔۔۔۔۔ں

تبصرے

مشہور اشاعتیں