-تربیت اولاد کے کچھ راہنما اصول بچوں کی تربیت کے راہنما اصول !

تربیت اولاد کے کچھ راہنما اصول بچوں کی تربیت کے راہنما اصول ! اولاد کی تربیت اگر نیکی کی ہوتو ایک نعمت ہے ورنہ یہ ایک فتنہ اور وبال بن جاتی ہے ۔ دین اسسلام وشریعت میں اولاد کی تربیت ایک اہم فرض کی حیثیت رکھتی ہے ۔ جس طرح والدین کے اولاد پر حقوق ہیں اسی طرح اولاد کےبھی والدین پر کچھ حقوقوفراہض ہیں اور جیسے اللہ تعالیٰ نے ہمیں والدین کےساتھ نیکی کرنے کا حکم دیا ہے ایسے ہی اس نے ہمیں اولاد کےساتھ احسان کرنے کا بھی حکم دیا ہے ۔ان کے ساتھ احسان اور ان کی بہترین تربیت کرنا دراصل امانت کو صحیح طریقے سے ادا کرنا ہے۔ اورانکو آزاد اپنی مرضی پر چھوڑنا اور ان کے حقوق میں کوتاہی کرنا خیانت ہے۔ اسلام میں اس بات کا واضح حکم ہے کہ اولاد کے ساتھ احسان کیا جائے ۔ ان کی امانت کوادا کیا جائے ، ۔یہ اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتوں میں سے ایک بہت بڑی نعمت اولاد بھی ہے ۔ اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اگر اولاد کی صحیح تربیت کی جائے تو وہ آنکھوں کا نور اور دل کا سرور بھی ہوتی ہے ۔ لیکن اگر اولاد بگڑ جائے اور اس کی صحیح تربیت نہ کی جائے تو وہی اولاد آزمائش بن جاتی ہے ۔اولاد کی تربیت کے حوالے سے ایک والد کی دائری سے تربیت اولاد کے راہنما اصول پیش کیے جاتے ہیں ۔ 💠1- سگریٹ نوشی سے بچو. 💠2- بیوی کے انتخاب ميں بہت دور اندیشی سے کام لو کیونکہ تمہاری خوشی یا غمی کا دارو مدار 90% اسی پر ہوتا ہے. 💠3- بہت سستی چیزیں مت خریدو. 💠4- بچوں کو اپنے مزاج اور پسند کے مطابق جینے دو، انهیں بالکل اپنے جیسا بنانے کی کوشش مت کرو. 💠5- تنقید کرنے والوں کے پیچھے پڑ کر اپنا وقت برباد ۔
مت کرو 💠6- کسی سیاست دان پر کبھی اندھا اعتماد مت کرو. 💠7- جب کسی سے گاڑی ادھار لو تو پورا تیل بھر کر ہی واپس کرو. 💠8- موبائل کہیں تمہاری زندگی کے خوبصورت لمحات ميں خلل انداز نہ ہو کیونکہ موبائل تمہاری اپنی راحت و سکون کے لئے ہے نہ کہ دوسرے کی. 💠9- کام مکمل کرنے سے پہلے مزدوری نہ دو. 💠10- جو تم سے زيادہ مالدار یا غریب ہو اس کے سامنے اپنی دولت کا تذکرہ نہ کرو. 💠11- دوستوں کو قرض دینے ميں محتاط رہو کیونکہ ممکن ہے قرض اور دوستی دونوں سے ہاتهہ دھو بیٹھو. 💠12- مخاطب سے اس کی تنخواہ کے متعلق مت پوچھو. 💠13- ہرچیز لکھ لیا کرو. اپنے دماغ پر ہمیشہ بھروسہ مت کرو. 💠14- بچے کو سزا اس کے جرم کے مطابق دو. 💠15- قرض اسے دو جو بغیر مانگے واپس کر دے. 💠16- ہر کوئی تعریف پسند ہوتا ہے اس لئے کسی کی تعریف کرنے ميں بخیلی نہ کرو. 💠17- کسی سے اختلاف یا بحث و مباحثے کے وقت اپنے اخلاق اور سلیقہ مندی کا دامن نہ چهوڑو. 💠18- اپنے علم کو پھیلاؤ اور لوگوں کو اس سے فائدہ پہنچاو کیونکہ ہمیشہ زندہ رہنے کا یہی واحد راستہ ہے. 💠19- اپنی ذاتی یا مالی تفصیلات کا اظہار بقدر ضرورت ہی کرو. 💠20- اگر کوئی تمہارے دوست کی تعریف کرے تو اپنے دوست سے ضرور اس کا ذکر کرو. 💠21- اگر کوئی تمہارے ساتھ بدسلوکی کرے تو تم اس کے بچے کے ساتھ احسان کر کے اسے سبق سکھاؤ. 💠22- شادی اس سے کرو جو مال و دولت میں تمہارے برابر یا تم سے کمتر ہو. 💠23- کوئی چیز جب تمہیں دو بار ادھار لینے کی ضرورت پڑے تو وہ چیز بازار سے خرید لو. 💠24- روزانہ آدھا گهنٹہ چہل قدمی کرو. 💠25- تمہاری گهڑی وقت سے پانچ منٹ آگے رہنی چاہیے. 💠26- تصنع اور بناوٹ سے دور رہو. 💠27- معمولی چیزوں میں بحث و تکرار مت کرو. 💠28- جہاں بھی رہو وہاں اپنا اچھا اثر چهوڑنے کی کوشش کرو.

تبصرے

مشہور اشاعتیں